خطوط جسم

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - انسان کے بدن کے نقوش و اعضاء۔  خطوط جسم سے جھنکار سی اٹھتی ہے رہ رہ کر وہ پیکر ہے کہ ساز حسن بے چھیڑے کھنکتا ہے      ( ١٩٥٨ء، غزلستان، ١٣٤ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خطوط' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'جسم' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٥٨ء میں "غزلستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر